Before you continue
By clicking “Accept All”, you agree to the storing of cookies on your device to enhance site navigation, analyze site usage, and assist in our marketing efforts.
حج / عمرہ کیا ہے؟

حج مکہ مکرمہ کا ایک سالانہ اسلامی حج ہے، جو ان تمام مسلمانوں پر فرض ہے جو جسمانی اور مالی طور پر اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار اسے انجام دینے کے قابل ہوں۔ عمرہ ایک حج صغیر کی حیثیت رکھتا ہے جو سال کے کسی بھی وقت ادا کیا جا سکتا ہے۔

حج / عمرہ کون ادا کر سکتا ہے؟

ہر وہ عاقل بالغ مسلمان مرد وعورت جو ذہنی اور جسمانی طور پر نیز مالی طور پر سفر کی استطاعت رکھتا ہو اس پر زندگی میں ایک بار حج کرنا فرض ہے۔ عمرہ، جس کی فضیلت بیان کی گئی ہے، لیکن فرض قرار نہیں کیا گیا ہے، یہ کسی بھی شخص کے ذریعہ اور کسی بھی وقت انجام دیا جاسکتا ہے۔

مناسک حج / عمرہ کیا کیا ہیں؟

حج کے دوران کعبہ کے گرد طواف کرنا، سعی کرنا (صفا اور مروہ کی پہاڑیوں کے درمیان دوڑ لگانا اور چلنا)، اور عرفات پہاڑی پر ٹھہرنے سمیت متعدد رسومات شامل ہیں۔ عمرہ کی مناسک میں طواف، سعی اور بال منڈوانا یا تراشنا شامل ہیں۔

حج / عمرہ ادا کرنے کا بہترین وقت کب ہے؟

حج اسلامی مہینے ذی الحجہ میں ادا کیا جاتا ہے جبکہ عمرہ سال کے کسی بھی وقت ادا کیا جا سکتا ہے۔ تاہم، بعض اوقات، جیسے رمضان کا مہینہ، عمرہ کے لیے زیادہ بابرکت شمار کیا جاتا ہے۔

حج / عمرہ ادا کرنے کے لیے کیا شرائط ہیں؟

منجملہ شرطوں میں مسلمان ہونا، ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ ہونا، اور مطلوبہ کافی مقدار میں مالی وسائل کا ہونا شامل ہے۔ اس کے علاوہ ، مکہ مکرمہ کے مقدس حدود میں داخل ہونے سے پہلے احرام کے لباس میں تیار ہو کر آنا بھی ضروری ہے۔

حج / عمرہ کے لیے مجھے کس طرح کی تیاری کرنے کی ضرورت ہوگی؟

تیاری میں عبادات سے متعلق معلومات حاصل کرنا، اپنی جسمانی صحت پر دھیان دینا، سفر اور رہائش کا بندوبست کرنا، ضروری سفری دستاویزات حاصل کرنا، اور حج / عمرہ کے قواعد و آداب سے خود کو واقف کرانا شامل ہے۔

حج / عمرہ کی اہمیت کیا ہے؟

حج مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور مساوات کے نمونے کو پیش کرنے کا ایک بہترین مظہر ہے، جو سنت ابراہیمی اور ان کے بیٹے کی یادگار ہے۔ عمرہ ایک روحانی سفر ہے جو مسلمانوں کو اللہ سے بخشش اور برکت حاصل کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

کیا خواتین حج / عمرہ ادا کرسکتی ہیں؟

ہاں، اگر خواتین بھی اپنی جسمانی استطاعت اور مالی وسائل کے معیار پر پورا اترتی ہیں تو ان پر بھی حج اتنا ہی فرض ہے۔ شائستگی اور اپنی چال ڈھال سے متعلق رہنما اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے وہ بھی سال کے کسی بھی وقت عمرہ ادا کر سکتی ہیں۔

حج / عمرہ کے دوران اگر میں کسی بیماری میں مبتلا ہو جاتا ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

آپ کو فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنی چاہیے اور آپ کو صلاح دی جاتی ہے کہ آپ کسی بھی بیماری سے بچنے کے لیے اپنے ساتھ کچھ ضروری ادویات لے جائیں اور اپنے ذاتی حفظان صحت وصفائی پر خاص دھیان دیں۔

حج / عمرہ کے دوران اگر میں اپنے گروپ سے بچھڑ جاتا ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟

مطمئن رہیں اور پریشان نہ ہوں، آپ کسی مقامی اہل کار یا ساتھی حاجیوں سے مدد طلب کر سکتے ہیں۔ اور یہ صلاح دی جاتی ہے کہ آپ لوگ ایک میٹنگ پوائنٹ کو متعین کر لیں اور اپنے گروپ کے افراد کے ساتھ رابطے کا ذریعہ بنائے رکھیں۔