Before you continue
By clicking “Accept All”, you agree to the storing of cookies on your device to enhance site navigation, analyze site usage, and assist in our marketing efforts.

مشاعر مقدسہ میں مناسک حج کی ادائیگی کے لیے دنیا بھر سےاتنے بڑے اجتماع کی موجودگی کی وجہ سے عازمین میں وبائی امراض کے انفیکشن اورمنتقلی کا امکان بڑھ جاتا ہے، اس لیے عازمین کو تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتےہوئے درج ذیل پر عمل کرنا چاہیے لازمی ہے:

  • حج مہم کے تحت اپنےمتعینہ ڈاکٹر سے خود کو واقف کروائیں اور دھیان دیں کہ وہ آپ سے وابستہ ہر طرح کےطبی حالت سے آگاہ ہیں۔
  • مناسب طریقے سے پکا ہوااور غذائیت سے بھرپور کھانا کھائیں اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے گریز کریں۔
  • ایک میڈیکل کارڈ رکھیں یاکلائی پر پٹی پہنے رہیں جس میں آپ کا نام، عمر، قومیت، آپ کو لاحق موجودہبیماریاں، رہائش گاہ کی معلومات، اور ہنگامی رابطہ کی معلومات سمیت آپ کی طبیتاریخ کی تفصیلات درج ہوں۔
  • معتبر ذرائع سے کھانے کاانتخاب کر کے کھانے سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرے کو کم کریں (سڑک فروشوں سےبچیں)، کھانے کو بچا کر جمع کرنے سے گریز کریں، اور کھانے کو دوسروں کے ساتھ شریککرنے سے بچیں۔
  • دھوپ والے چشموں کااستعمال کرکے، کسی سایہ کے ساتھ رہیں، اور چھتری کا استعمال کرکے اپنے آپ کو سورجکی کرنوں سے بچائے رکھیں۔
  • کافی مقدار میں پانی پی کر اپنے جسم میں ہائیڈریشن کوبرقرار رکھیں۔
  • کسی لائسنس یافتہ حجام کےپاس جا کر اور ذاتی شیونگ ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے مونڈنے کے (ہائیجین) حفظانصحت کے طریقوں کو اپنانے کا خیال رکھیں۔
  • تجویز کردہ ادویات کیپابندی کریں، اور اگر آپ کو ذیابیطس کا مرض ہے، تو اپنے خون میں شکر کی سطح کوباقاعدگی سے مانیٹر کرتے رہیں۔
  • باقاعدگی سے نہانے، اپنےناخن تراشنے، اور دانت صاف کرکے ذاتی حفظان صحت کے معیارات کو برقرار رکھیں۔
  • جب بھی ضروری ہو کسی قریبیہیلتھ سنٹر جا کر فوری طور پر طبی امداد حاصل کریں۔

ہیلتھ ٹپس

حج کے دوران صحت وتندرستی سے متعلق کچھ عام مشورے
مزید پڑھ
ایک صحت مند حج کے سفر کے لیے کچھ احتیاطی تدابیر
مزید پڑھ
حج کے دوران غذائیت اور خوراک
مزید پڑھ
کھانسی کرنے اور چھینک پر قابو پانے کے آداب
مزید پڑھ
صحت وتندرستی کے حالات اور حج
مزید پڑھ
صحت وتندرستی کے حالات اور حج
مزید پڑھ